بڑے اسلامی ملک نےعیدالاضحیٰ 2025 کی قربانی پر سخت پابندی! عوام میں غم و غصہ

دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں ہر مسلمان اس دن جانور کی قربانی کر کے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتا ہے۔ لیکن اس بار ایک اہم مسلم ملک نے قربانی کے معاملے میں سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔

یہ ملک مراکش ہے، جہاں تقریباً 99 فیصد آبادی مسلمان ہیں۔ مراکش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ 2025 کے دن کوئی بھی شہری جانور کی قربانی نہیں کرے گا۔ اس سال عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی، لیکن اس روز جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی ہوگی۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے یہ حکم خشک سالی کی وجہ سے جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پانی کی قلت اور خشک سالی کی وجہ سے جانور کم ہو گئے ہیں، اور لوگ جانور پالنے سے بھی رک گئے ہیں۔ اس لیے اس بار قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل روک لگا دی گئی ہے۔

بادشاہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس سال قربانی کی بجائے دعا کریں اور جو بھی کرنا چاہیں، وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کو عطیات دے کر کریں تاکہ ان کا عید کا جشن خوشی سے گزرے۔

مراکش میں اس فیصلے کے بعد پولیس نے قربانی روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ جانوروں کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس پابندی کے خلاف کئی لوگ سڑکوں پر احتجاج بھی کر رہے ہیں، کیونکہ عیدالاضحیٰ مسلمانوں کے لیے بہت اہم دن ہوتا ہے اور قربانی کرنا سنت سمجھا جاتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مشکل صورتحال میں مراکش کے لوگ عید کو کیسے مناتے ہیں اور یہ فیصلہ کس حد تک قبول کرتے ہیں۔

Leave a Comment