تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ؛ حتمی منظوری آج شام ہو گی

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ سے پہلے سرکاری اور نجی ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل (منگل) کو منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کی تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور ریٹائرڈ افراد کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ ان تجاویز کو آج (پیر) کو مکمل کر کے منظوری کے لیے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ بجٹ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران تمام اہم تجاویز اور مالی خاکہ پیش کریں گے۔

مزید برآں، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس بھی زیر غور ہے۔ ساتھ ہی 2022 کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی کم اضافے کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ پہلے ہی مشکل میں ہیں۔

اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا، اور پھر صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ الگ سے جاری کریں گی۔

Leave a Comment